شوبز

لندن میں مقیم اداکارہ زارا اکبر نے چار ماہ بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) لندن میں مقیم اداکارہ زارا اکبر نے چار ماہ بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ اداکارہ زارا اکبر جو گزشتہ تین سالوں سے لندن میں مقیم ہیں انہوں نے ایک فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التواء کا شکار ہو گئی تھی ۔

اب فلم کی دوبارہ سے شوتنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز اداکارہ زارا اکبر نے لندن میں فلم کے لئے گانا پکچرائز کرایا ہے ۔ گانے کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں