لائسنس برانچ

للیانی: لائسنس برانچ کوجلد ہی کمپیوٹرئز کرکے شفارشی سسٹم ہمیشہ کےلئے بند کر دیا جائے گا، نعیم احمد چیمہ

للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) لائسنس برانچ کوجلد ہی کمپیوٹرئز کرکے شفارشی سسٹم ہمیشہ کےلئے بند کر دیا جائے گا، ہر شخص کوصاف اور شفاف طریقے سے میرٹ پر لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں ، عوام لائسنس کے حصول کےلئے خود آئیں فائل جمع کروائیں اور لائسنس حاصل کریں،اپنی تعیناتی کے دوران ٹاﺅٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا ہے،

ڈی پی او قصور عمران کشور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں، رکشے چلانے والے کمسن بچوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہیں، تیز رفتار ی پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، ٹریفک حادثات کرنے والے افراد کے لائسنس منسوخ کئے جا رہے ہیں،ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہیں،عوام کی سہولت کے لئے پولیس لائن قصور میں ڈرائیونگ سکول بھی بنایا گیا ہے، عوام اس سکول سے فائدہ حاصل کریں ڈرائیونگ سیکھیں اور ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کریں، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک قصور نعیم احمد چیمہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ہر شخص کو ٹریفک قوانین کی پابندی کر نا ہو گی ، ٹریفک قوانین پر عمل کر نے سے ہی ہم اچھے شہری بن سکتے ہیں اور ہماری مشکلات کم ہو سکتی ہیں ،

ہیلمٹ استعمال نہ کر نے کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کے لیے کاروائی کی جا رہی ہے، ون وے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، مہذب قومیں ہمیشہ ٹریفک قوانین کا احترام کر تی ہیں تاکہ معاشرے میں بد نظمی نہ پھیلے ، روڈ حادثات میں 70 فیصد حادثات نو عمر ڈرائیورز کی وجہ سے رونما ہو تے ہیں،شاہراہ پر جتنے بھی حادثات ہو تے ہیں ان میں سب سے زیادہ شرح مو ٹر سا ئیکل سواروں کی ہے اس لئے ضروری ہے کہ مو ٹر سا ئیکل سوار ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ سائیڈ شیشوں کو ہر صورت یقینی بنائیں ، ڈی ایس پی ٹریفک قصور نعیم احمد چیمہ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ٹریفک کے پر امن بہاو کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں