غیر قانونی

للیانی،غیر قانونی کٹ قیمتی انسانی جان لے گیا، 16سالہ عمیر جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) غیر قانونی کٹ قیمتی انسانی جان لے گیا، 16سالہ عمیر جاں بحق، بیوہ ماں کا واحد سہارا لٹ گیا، ماں پر غشی کے دورہ، ہر آنکھ اشکبار،ضلعی انتظامیہ با اثر افراد کی طرف سے بنائے جانے والے کٹ ختم کرنے میں ناکام، قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کا ذمہ دار کون؟ ،

تفصیلات کے مصطفی آباد میں غیر قانونی یوٹرن اور کٹ حادثات کا سبب بننے لگے، خاندان کا واحد کفیل بیوہ ماں اور بہن کا واحد سہاراموٹر سائیکل سوار 16سالہ عمیر مصطفی غیر قانونی یوٹرن سے سٹرک کراس کرتے ہوے حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گیا، عمیر مصطفی امیر کالونی کے قریب پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کر واپس گھر جانے کےلئے پمپ کے سامنے غیر قانونی یوٹرن سے سٹرک کراس کر رہا تھا کہ رکشہ اور ٹیکسی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا،

بیوہ ماں پر غشی کے دورے، ہر آنکھ اشکبار،با اثر افراد نے فیروز پور روڈ پر درجنوں غیر قانونی کٹ اور یوٹرن بنا رکھے ہیں، جس میں اکثر پٹرول پمپ مالکان نے اپنے اپنے پٹرول پمپ کے سامنے کسی نے ایک اور کسی نے دو غیر قانونی کٹ بنا رکھے ہیں، غیر قانونی کٹ محکمہ کی ملی بھگت سے بنائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد بار اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود آج تک کوئی بھی غیر قانونی کٹ یا یوٹرن ختم نہیں کیا جا سکا، محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت اور ملی بھگت کی وجہ سے غیر قانونی کٹوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اہلیان مصطفی آباد کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کا سبب بننے والے کٹ اور یوٹرن ختم کرنے کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں