عوام کا شدید احتجاج

لدہیوالہ وڑائچ : تھانہ اروپ کے علاقوں میں ڈاکوﺅں کا راج، 15لاکھ کی ڈکیتیاں ، عوام کا شدید احتجاج

لدہیوالہ وڑائچ (عکس آن لائن ) تھانہ اروپ کے علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں کا راج ،مسلح ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پرعالم چوک کے گردونواح میں مختلف وارداتوں میں 15لاکھ کی نقدی و طلائی زیوارات لوٹ لیے ۔

پولیس خاموش تماشائی بن گئی علاقہ مکینوں کا پولیس کی ڈکیتوں و چوروں کی سرپرستی کے خلاف شدید احتجاج ، سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ایماندار اور فرض شناس آفیسرز تعینات کیے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے گلہ کیمبرج سکول اسلام ٹاﺅن میں موبائل کی دوکان سے اسلحہ کے زور پر بنیامین مغل سے 50ہزار روپے مالیتی نقدی ،کمپیوٹر سسٹم ، موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، دوسری واردات میں گلہ بابا ولی والا میں شاپنگ سنٹر سے 3مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 4لاکھ مالیتی نقدی اور منیاری کاسامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

علاوہ ازیں نامعلوم چوروں نے گلہ کیمبرج سکول میں واقع شہزاد جٹ کی منیاری کی دوکان سے تالے توڑ کو 25ہزار روپے نقدی اور سامان ، محلہ اسلام ٹاﺅن سے ابو سفیان انصاری کے گھر سے سیف الماری کے لاکر توڑ کر اس میں موجود 9لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات سمیت گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے قبل ازیں نامعلوم چوروں نے محلہ اسلام ٹاﺅن کے ہی پرائیویٹ سکول کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ ،DVRاور نقدی لے گئے تھے لیکن تاحال پولیس ملزمان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرسکی ۔علاقہ مکینوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس کی مجرمان کے خلاف چشم پوشی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوﺅں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں وہ آئے روز مسلسل وارداتیں کرتے رہتے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے سی پی او گوجرانوالہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں