فواد چوہدری

لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں