مساجد کو نشانہ

لبنان کی عدالت نے طرابلس میں دو مساجد کو نشانہ بنانے والے شخص کو سزائے موت سنا دی

بیروت (عکس آن لائن) لبنان کی ایک عدالت نے 2013 میں شمالی شہر طرابلس میں کار بم دھماکوں سے دو مساجد کو نشانہ بنانے والے شخص کو سزائے موت سنا دی۔ دھماکوں کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے یوسف دیب کو سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت نے لبنان کے دوسرے بڑے شہر میں بیک وقت دو بم دھماکوں سے سنی مساجد کو نشانہ بنانے والے شخص کے بارے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں البتہ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکوں میں 47 افراد ہلاک جبکہ 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ لبنان میں اس وقت پڑوسی ملک شام میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کے آنے کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات عروج پر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں