بنک ملازمین کی ہڑتال

لبنان میں 11 ہزار بنک ملازمین کی ہڑتال شروع

بیروتر (عکس آن لائن) لبنان میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے دوران گذشتہ روز 11 ہزار بنک ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے۔ لبنان کی تاجر تنظیموں کی یونین نے کہا ہے کہ ملازمین کے مطالبات پورے ہونے تک کام پر واپسی نہیں ہوگی۔ حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام بنکوں کی سیکورٹی یقینی بنائے اور دیگر مطالبات کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں۔

لبنان میں بینک ایسوسی ایشن کے صدر سیٹریڈ یونین کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کے بعد دونوں فریقوں نے اعلان کیا کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اے ٹی ایم کے ذریعے مسلسل رقوم فراہم کی جاتی رہیں گی۔لبنانی بینک ملازمین یونین کے سربراہ نے کہا کہ لبنانی دارالحکومت بیروت اور دیگر علاقوں میں منگل کے روز ہڑتال کی وجہ سے بینک بند ہوگئے تھے۔ یونین کے صدر جارج الحاج نے کہا کہ ’’اے ٹی ایم‘‘ کے ذریعے صارفین کو نقدی فراہم کی جاتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں