جنگلات میں لگی آگ

لبنان ، جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہمسایہ ممالک سے امداد طلب

بیروت (عکس آن لائن) لبنان کے مختلف علاقوں میں جنگل کی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ حکومت نے ہمسایہ ملکوں سے مدد طلب کرلی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت کے جنوب میں جنگل میں لگنے والی آگ شمال میں چیڑھ کے جنگلات تک پھیل چکی ہے۔ ہزاروں مربع میٹر جنگلات،گاڑیاں اورگھرتباہ ہوگئے۔ بڑی تعداد میں لوگ گھر چھوڑنے اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔ ریفوجی سینٹر متاثر ہوا۔

آگ کے شعلوں سے رفیق حریری یونیورسٹی کو بھی خطرہ ہے۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔لبنان کے ریڈ کراس کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 88 افراد نے ہنگامی طبی امداد حاصل کی ہے۔شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 104 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں