فواد چوہدری

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردی ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے،

امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں