لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ صحت میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے ڈاکٹر زمان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ محکمہ صحت میں بھرتیاں من پسندی اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئیں،میرٹ پر پورا نہ اترنے والوںکو بھرتی کیا گیا ،انٹرویوز میں اپنوں کو نوازنے کے لیے قواعد و ضوابط کی واضح خلاف ورزیاں کی گئیں،استدعا ہے کہ پی پی ایس سی کے تحت تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے