لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا۔ سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کی خلاف تمام درخواستیں منظورکر لی گئیں۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور میں ایک گاڑی کے متعدد چالان کر دیئے جاتے ہیں اور مالک پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے جاتے ہیں، درجنوں چالانوں کا جرمانہ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ مالک ادا کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے اور پولیس شہریوں کو ہراساں کرتے ہوئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ شہریوں کو شکایت تھی کہ لاہور میں ایک گاڑی کے سیکڑوں چالان کیےجاتے ہیں، اور اس نظام کے تحت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور جرمانہ ہوجاتا ہے، جن کے درجنوں چالان ہوگئے ہیں اور جرمانے ادا نہیں کیے گئے، آئے روز ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں