لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دئیے کہ کیا میں فیصلہ کروں کہ پیٹرول کی قمیت کیا ہونی چائیے، یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ پیٹرول کی قیمت کیا ہونی چائیے۔ درخواست گزاروکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بڑے افسران کو مفت پیٹرول کی سہولت دے رہی ہے لیکن عام شہریوں کے لئے پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سخت ریمارکس دئیے ہوئے کہا کہ آپ اس طرح کی غیر ضروری درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں،یہ حکومت کا کام ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کتنی ہونی چائیں۔

لاہورہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں