لاہور(عکس آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی درخواستوں پر اکٹھی سماعت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مجرم کے کونسے حقوق معطل ہوتے ہیں، عدالت نے معاونت بھی طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کی درخواستوں پر اکھٹی سماعت کی جائے یا نہیں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے اس نقطے پر فیصلہ محفوظ کیا کہ مریم نواز کی درخواست کی سماعت نواز شریف کی درخواستوں کے ساتھ کی جائے یا نہیں۔عدالت نے اس نقطے پر معاونت بھی طلب کر لی کہ مجرم کے کون سے حقوق معطل ہوتے ہیں۔