فیصل جاوید

لاہور کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا‘فیصل جاوید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا‘مینارپاکستان جہاں اکتوبر2011 میں عمران خان نے تاریخ رقم کی تھی اور پاکستانی سیاست کوبدل کے رکھ دیا تھا‘ انشاء اللہ ایک بار پھرمینار پاکستان پرتاریخ رقم ہوگی‘قوم نے فیصلہ کرلیا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مینارپاکستان جہاں اکتوبر2011 میں عمران خان نے تاریخ رقم کی تھی اور پاکستان کی سیاست کوبدل کے رکھ دیا تھا، انشاء اللہ ایک بار پھرمینار پاکستان پرتاریخ رقم ہوگی۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ قوم نے فیصلہ کرلیا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، لاہور کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے مزید لکھا کہ لاہور کا جلسہ حقیقی آزادی کی جانب بڑی پیشرفت ثابت ہوگا۔صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ 21 اپریل بروز جمعرات کو منیار پاکستان پر ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے گریٹر اقبال پارک جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے این او سی جاری کیے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ دار متعلقہ سیاسی جماعت ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے گرد و نواح میں انتظامی امور اور سیکیورٹی کےلیے پولیس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ سیکیورٹی ایجنسیاں تھریٹ الرٹ جاری کر چکی ہیں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا عوامی جلسہ پشاور میں ہوا تھا جبکہ دوسرا جلسہ 2 روز قبل کراچی میں ہوا تھا جس میں کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں