لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 49 اہلکاروں کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 49 اہلکاروں کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی۔ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ترقی پانے والے اہلکاروں میں پرموشن آرڈرز تقسیم کیے۔گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر،اعجاز خلیق رزاقی،رانا ٹکا خان اور چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے بھی ترقی پانے والے اہلکاروں میں پرموشن آرڈر تقسیم کیے۔تمام اہل لوگوں کو سفارش کے بغیر میرٹ پر ترقی دی ہے۔آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو مبارک ہو۔

ترقی پانے والے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔اب ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) فارقلیط میر اور ان کی ٹیم کو اہلکاروں کو جلد از جلد ترقی دینے پر مبارک باد اور اب یہ مذکور تمام ملازمین شفاف طور پر ادارے کا نام روشن کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے گریڈ 16میں بطور اسسٹنٹ کام کر نے والے 21 اہلکاروں کو بطور سٹاف آفیسر گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔8 کمپیوٹر آفیسرز کو گریڈ 16سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بنا دیا گیا ہے۔گریڈ 16میں کام کرنے والے 10سینئر سکیل سٹینوگرافرز کو بطور پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی ہے۔

گریڈ 17میں کام کرنے والے پانچ سینئر اکاﺅنٹنٹس کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاونٹس ریگولر گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی ہے۔ایل ڈی اے ملازمین کو مئی کی تنخواہ بھی ادا کردی گئی ہے۔گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ نو ہزار روپے عیدی بھی دی گئی ہے۔تمام ترقی پانے والے ملازمین نے سٹار ایشیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر،ڈائریکٹر ایڈمن نواز گوندل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمیں جو عید سے پہلے یہ گفٹ دیا ہے ہم یہ ان کا احسان کھبی بھی نہیں بھلا پائیں گے ان کے لئیے خصوصی طور پر دعا گو ہیں اور دوسری جانب 13 سب انجینئرز جن کی پرموشن رہے گئ ہے۔

ایل ڈی اے میں نئے سفارشی اور نااہل تعینات ہونے والے ڈائریکٹر فنانس کے بے جا اعتراض کی وجہ سے جنہوں نے جان بوجھ کر ان کی فائلز پر اعتراض لگایا ہے جب کہ وہ تمام سب انجینئرز نے ڈائریکٹر فنانس کو تمام تفصیلات سے آگاہ بھی گیا ہے کہ سب پرموشن کے معیار پر پورا اترتے ہیں لیکن ڈائریکٹر فنانس نے ان کی ایک بھی سنی اور اعتراضات لگا ان کی فائلز واپس ایڈمن برانچ میں بھیج دی انہوں نے وائس چئیرمین، ڈی جی ایل ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بھی ہمارا حق دیا جائے ہم بھی کئی سالوں سے اپنے حق سے محروم رہے گئے ہیں اور اس عید پر ہمارے بچوں کی خواہشات اور خوشیاں ادھوری رہے گئی ہیں ان کو پورا کیا جائے اور ہمارا حق بھی ہمیں دیا جائے ہم ان کے ساری زندگی احسان مند رہیں گے اور حال ہی میں ایل ڈی اے میں تعینات ہونے والے والے ڈائریکٹر نے ہماری خوشیوں ہر پانی پھیر دیا ہے ہم عرصہ دراز سے ایل ڈی اے میں جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور جب ہماری پرموشن کی باری ہے تو ابھی ایک ہفتہ پہلے ایل ڈی اے میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر فنانس نے ہمیں ہمارے حق لینے سے محروم رکھ دیا ہے

ہمیں بھی فوری طور پر وی سی اور ڈی جی ایل ڈی اے ہماری ترقی کے لیٹرز دیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پرموشن کمیٹی کے چار ممبران نے ہماری فائلز پر دستخط کر دیئے تھے تو ڈائریکٹر فنانس نے کیوں کسی کے بہکاوے میں آ کر جان بوجھ کر ہمارے آرڈرز ہونے اور آج ہمارے پرموشن کے لیٹرز ملنے سے ہمیں محروم رکھا ہے جس سے ہم سب کی دل آزاری ہوئی ہے۔ہماری وی سی اور ڈی جی ایل ڈی اے سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ہمیں بھی فوری طور پر لیٹرزدیں اور ہمارے بچوں کی بھی وہ عید پر دعائیں لیں۔ہم ان کے ساری زندگی احسان مند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں