محفل میلاد

لاہور پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد

لاہور(عکس آن لائن) پریس کلب کے زیراہتمام نثارعثمانی آڈیٹوریم میں محفل میلاد منعقد کی گئی ۔محفل میلاد میںصدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، خزانچی زاہد حسین شیروانی، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، فرقان الہی، امجد فاروق کلو، پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی، لاہور فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پرویز الطاف سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے۔

محفل میلاد میں علماءکرام نے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت پاک پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ آپ سرکار ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات ناصرف امت کے لئے بلکہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہےں، آج دنیاجس قدر مشکلات اور عذاب کا شکار نظرآتی ہے اس سے آپ ﷺ کی تعلیمات کی حکانیت مزید واضح ہوتی چلی جارہی ہے اور اگر تمام دنیاآپ ﷺ کی تعلیمات کو اختیارکرلے تو تمام طرح کی ظاہری وباطنی مشکلات سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ محفل میلاد کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے علماءکرام ، نعت خواں حضرات اور تمام حاضرین کا محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تمام شرکاءمحفل کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں