لاہور (عکس آن لائن) وحدت روڈ پر واقعہ ایک نجی اکیڈمی کے واش روم سے 19سالہ سیکنڈ ایئر کے طالب علم کی نعش ملی ہے 19 سالہ محمد نعیم کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات ہی سے لاپتہ تھا جس کے اغواء کا باقاعدہ مقدمہ درج کروایا گیا
تفتیش کی روشنی میں جب پولیس رات کو متعلقہ اکیڈمی میں پہنچی تو اکیڈمی انتظامیہ نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد محمد نعیم اکیڈمی کے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد نعیم نواں کوٹ کا رہائشی تھا اکیڈمی سے اس کی موٹر سائیکل اور بیگ برآمد ہوگیا ہے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔