لاہور(عکس آن لائن) اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔لاہور ائیرپورٹ پر اے ایس نے مجموعی طور پر47 ہزار ڈالر مسافر کے بیگ سے برآمد کرلیے،
مسافر احمد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ٹی جے 346کے ذریعے بنکاک جارہا تھا کہ اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ میں سے 47 ہزار ڈالر برآمد کر لیے۔مسافر کے ہمراہ بیوی اور بچے بھی تھے جو بنکاک جارہے تھے،مسافر کو مزید تفتیش کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔