لاہور

لاہور فن اورفنکار سے محبت کرنے والوںکا شہر ہے ،،یہاں کی تہذیب و ثقافت اور کھانے بہت پسند ہیں ‘ فیصل قریشی

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ لاہور فن اورفنکار سے محبت کرنے والوںکا شہر ہے ،مجھے لاہورسے کراچی منتقل ہوئے بہت سال بیت چکے ہیںمگر اب بھی لاہور میں گزرے ہوئے دنوں کی یاد بہت ستاتی ہے ۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ لاہورکی تہذیب و ثقافت او رکھانے بہت پسند ہیں ۔

جب بھی لاہو ر آناہوتاہے تو اپنے پرانے ساتھیوں سے ضرورملاقات ہوتی ہے اورہم مل بیٹھ کر گزرے ہوئے دنوں کی یاد سے محظوظ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور محبت کرنے والے اورمہمان نواز لوگ ہیں اور میں ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر پائوں گا ۔فیصل قریشی نے کہا کہ میںنے ہر دور میں ہر کردار چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے کیونکہ اگر آپ کسی کام کو چیلنج کے طو رپر نہیں لیتے تواس کے بہترین نتائج بھی نہیں آتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں