عظمی بخاری

لاہور جلسے کو ناکام کہنے والوں کے سرپر تین دن سے جلسے کا بھوت سوار ہے’عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا ایک ہی مشن، ہر وزیر اور مشیر کو کرپشن کابرابرکا موقع ملے گا،نئے پاکستان میں کرپشن کرتے جا ئو اگر پکڑی جائے تو خود استعفیٰ دو اور غائب ہو جائواور پھر کچھ دن بعد واپس آجائو۔

فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کرپشن ،اشیاخوردونوش اور وزراکے ہی ریٹس بڑھ رہے ہیں۔کروڑوں روپے دے کر جب وزیر اور مشیر بنیں گے تو پیسے وصولی کیلئے کرپشن تو کرنی پڑے گی۔

پنجاب کے عوام مہنگائی اور بیروزگار کا رونا رو رہے ہیں اور عثمان بزدار کابینہ کی تعداد بڑھارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور جلسے کو ناکام کہنے والوں کے سرپر تین دن سے جلسے کا بھوت سوار ہے،ان کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب انٹرنیشنل میڈیا دے رہا ہے۔

نوازشریف کسی چینی چور،پیٹرول چور اور گندم چور کو این آر او نہیں دینگے۔حکومتی لوگ اب این آر او مانگنے کیلئے ہم سے رابطے کررہے ہیں۔تبدیلی کی ڈوبتی کشتی کے ہر سوار سے ایک ایک پیسے اور ظلم کا حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں