لاہور ایئرپورٹ

لاہور ایئرپورٹ پر قیمتی بلی غائب، شہری کی سٹیزن پورٹل پر شکایت

لاہور(عکس آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے قیمتی بلی غائب ہونے کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا ، ایئرپورٹ پر بلی غائب ہونے کی شکایت پر سیٹزن پورٹل نے لاہور ائیر پورٹ مینجر کو واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مسافر کی بلی ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کی جائے۔

واضح رہے سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے اپنی بلی چوری ہونے پر وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی، مسافر سعودی عرب سے 3 لاکھ روپے مالیت کی دو بلیاں لایا تھا، اس کا الزام تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر عملے نے مبینہ طور پر پنجرہ توڑ کر ایک بلی غائب کر دی ہے۔ب

تایا گیا ہے کہ مسافر نے پہلے ائیر پورٹ حکام سے بلی غائب ہونے کی شکایت کی تھی لیکن شنوائی نہ ہونے پر اس نے سیٹزن پورٹل سے رجوع کر لیا جس پر سیٹزن پورٹل نے لاہور ائیر پورٹ مینجر کو فوری مسافر کی بلی ڈھونڈنے کے احکامات جاری کیے۔ مسافر سعودی عرب سے سفید اور سیاہ رنگ کی دو قیمتی بلیاں لایا تھا جن کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں