شہباز شریف کی گاڑی

لاہور ، لوگوں نے شہباز شریف کی گاڑی کو روک لیا، گالیاں دیں، وڈیو وائرل

لاہور(عکس آن لائن)سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو لاہور کے دورے میں کاہنہ کے عوام نے روک لیا، برا بھلا کہا اور گالیاں دی جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں،نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف عوامی رابطہ مہم کے لیے لاہور کے دورے پر نکلے اس دوران وہ کاہنہ پہنچے تو عوام نے ان کی گاڑی روک لی اور احتجاج کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں،

عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں مہنگائی اور معاشی بحالی کا ذمہ دار قرار دیا، انہیں مغلظات بکیں اور راستہ دینے سے انکار کردیا،وہاں موجود لوگوں نے انہیں اپنے مسائل بیان کیے جس پر شہباز شریف نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملنے کا وعدہ کیا۔ بعدازاں سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں