لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہورہائی کورٹ کے حکم پر 11 بھٹہ مزدوربازیاب کروا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں بھٹہ مزدوروں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 11 بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر رہا کر دیے، رہا ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔
جسٹس صفدرسلیم شاہد نے علی حیدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مقف اپنایا کہ گوجرانوالہ میں بھٹہ مالک نے درخواست گزار کے رشتے داروں سے جبری مشقت لے رہا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مزدوروں کو بازیاب کروا کررہا کرنے کا حکم دے۔ وکیل بھٹہ مالک نے مقف اختیار کیا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں۔ مزدورمعاہدے کے مطابق ایڈوانس رقم لے کر مرضی سے بھٹے پر کام کر رہے ہیں۔