لاہورہائی کورٹ

لاہورہائی کورٹ کی بی بی پاک دامن مزارکا پی سی1 اورتمام دستاویزریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت

لاہور (نمائندہ عکس ) لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کو پی سی ون کے پیرا میٹر کے تحت بی بی پاک دامن کے مزار کا کام کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت کے روبرو خواجہ حارث کی سربراہی میں مزار کا دورہ کرنے والی وکلا کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بی بی پاک دامن مزار کی تزین وآرائش سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو خواجہ حارث کی سربراہی میں مزار کا دورہ کرنے والی وکلا کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

اوقاف کے وکیل عثمان عارف نے اس رپورٹ کے کچھ حصوں پر اعتراض کیا اور کہا کہ ہم مزار کی حدود میں قبروں کو تحفظ دینے کو تیار ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ متفقہ ڈیزائن کی روشنی میں مزار کی اپ گریڈیشن اور تزین و آرائش ہو رہی ہے اوراس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈیزائن کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے مزار کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے۔ عدالت نے مزار کی تعمیرنو سے متعلق پی سی ون اور تمام دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں