لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائی کورٹ نے سیشن کو رٹ فیصل آباد سے سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا معطل کر دی

مکوانہ (عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کو رٹ سے سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا معطل کر دی ہے۔فیصل آباد ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مظہر اقبال را نجھا نے تھانہ صدر کے 2015 کے مقدمہ قتل کیملزم شہباز شاہ کو سزائے موت سمیت دیگر سزاں کا حکم سنایا تھا، اس فیصلہ کے خلاف مجرم نے لاہور ہا ئیکورٹ میں اپیل دا ئر کر رکھی تھی۔لاہور ہا ئیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سماعت کے بعد سزا کا فیصلہ معطل کر دیا جبکہ جیل حکام کو تحر یر کیا ہے کہ اگر مجرم دیگر مقدمہ میں ملوث نہ ہو تو اس کو قانون کے مطابق رہا کر دیا جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں