لاہوربورڈ

لاہوربورڈ نے میٹرک امتحانات میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ 100نمبروں کا کردیا

لاہور (عکس آن لائن) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبر 50، 50 بڑھا دیئے ۔

ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 2024-2026سیشن سے مطالعہ پاکستان اوراسلامیات کے نمبر 50، 50سے بڑھ کر 100،100ہوجائیں گے۔ترجمان کے مطابق اسلامیات کا پرچہ نویں میں اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ دسویں جماعت میں لیا جائے گا ۔

لاہور بورڈ نے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں 100نمبروں کے مطابق چھاپنے کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں