گھریلو ملازمہ

لاہور، گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور (عکس آن لائن) ستوکتلہ کے علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفیہ ارم کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیاں ارم جو بہاولنگر کی رہائشی ہے۔

ستوکتلہ کے ایک گھر میں ملازمت کرتی تھی۔ جس کی اسی گھر سے پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ارم نے گلہ میں پھند لے کر خودکشی کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے کہ ارم نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں