اولمپک ایسوسی ایشن

حکومت کی اجازت سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے‘ اولمپک ایسوسی ایشن

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں مزید نرمی کی صورت میں حکومت کی اجازت سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے کھیلوں کی فیڈریشنز کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورحکومت کی جانب سے ہدایات کے مطابق کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کی جا سکیں گی ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت سب سے اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ہر کھیل کے لئے الگ الگ پروٹوکول اختیار کرنے کی ضرورت ہے، انڈور اور آﺅٹ ڈور کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے الگ الگ ایس اوپیز ہوں گے ۔

ایسوسی ایشنز کے مطابق کھیلوں کےلئے بھی ایس او پیز کے ساتھ اجازت ملنے کی امید ہے اورایسا ہونے پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں