اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئے زرعی سیکٹر کھولنا ہوگا، تعمیراتی سیکٹر بھی کھول رہے ہیں۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دیئے، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے، خطے میں غربت کی بڑی شرح کے باعث متوازن اقدامات کرنے ہیں۔