یاسمین راشد

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگارمزدوروں اوردیہاڑی دارطبقات کی بحالی کاکام جاری ہے‘یاسمین راشد

لاہور( عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے اپنے دفترمیں نجی فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت سے ملاقات میں نیمرانڈسٹریل کیمیکلزلمیٹڈسے خالدممتازقاضی اورزیل لمیٹڈسے شبیرحسین شامل تھے۔

نجی فلاحی تنظیموں نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکومستحق افرادکے لئے ہاتھ دھونے والے پندرہ ہزارصابن عطیہ کئے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نجی فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحق طبقات کیلئے دیئے جانے والے امدادی سامان کی کاوش کوسراہا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نجی فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحق طبقات کیلئے امدادی سامان دینے کی کاوش کوسراہتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں مخیرادارے اورحضرات بھی بے سہاراطبقات کی بحالی کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں۔ اللہ پاک مستحق طبقات کی بحالی میں بہترین کرداراداکرنے والے مخیراداروں اورحضرات کی کاوش کوقبول فرمائیں۔ وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارمزدوروں اوردیہاڑی دارطبقات کی بحالی کاکام جاری ہے۔

پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہے۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال عوام سے شئیرکی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آج ہمیں اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیناہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم مریض تیزی سے صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں