لاک ڈاؤن میں نرمی

لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی کیلئے ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہے، ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کرونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وباء سے جنگ جاری ہے،ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں