خادم حسین

لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے عید سے قبل کاروبار کی بندش ناقابل قبول ہے،خادم حسین

لاہور (عکس آن لائن) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب

صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود حکومت کی

طرف سے9روزہ لاک ڈاؤن اور مارکیٹوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے

عید سے قبل کاروبار یک بندش ناقابل قبول ہے کیونکہ عوام عید پر سال بھر کی خریداری کرتی ہے اب مارکیٹیں بند ہونے سے

کاروبار تباہ ہوجائے گا اور تاجر معاشی مشکلات کا شکار اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار

انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ کورونا صورتحال میں بہتری

کیلئے تاجر برادری نے مارکیٹوں میں ایس او پیز کے تحت کاروبار کرکے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے کورونا صورتحال میں

بہتری آنے پر کاروباری ایام اور اوقات میں اضافہ کی بجائے لاک ڈاؤن کا کلہاڑا چلاکر تاجروں کا قتل عمل کیا گیا ہے اس سے

معاشی صورتحال مزید ابتر ہوگی اور غربت اور بے روزگار ی میں مزید اضافہ ہوگا کمزور معیشت کاروبار بند کرکے

مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی۔کاروبار بھر پور طریقے سے کھلنے سے ملکی معیشت مستحکم اور حکومتی ریونیو

میں اضافہ ہوگا ۔کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے ۔

اب صورتحال میں بہتری سے اس کا ازالہ ہونا تھا لیکن بہانے بہانے سے کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن اور کبھی

مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت تباہ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں