وزیر خارجہ

لاکھوں کشمیریوں پر پابندیاں عائد ہیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے،غیر قانونی اقدام سے اب تک لاکھوں کشمیریوں پر پابندیاں عائد ہیں، پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت سے تعلقات ہمیشہ مشکلات کا شکار رہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی دارالحکومت کی ایئر یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح عوام کے فلاح پر مبنی ایجنڈا ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف اقدام کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی، غیر قانونی اقدام سے اب تک لاکھوں کشمیریوں پر پابندیاں عائد ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، بھارت سے تعلقات ہمیشہ مشکلات کا شکار رہے۔ پاکستان کشمیریوں کی بنیادی حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، بھارت نے 80 لاکھ بے گناہ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ 5 اگست سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر رکھا ہے، برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں