ڈاکٹرشہباز گل

لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر اپوزیشن والے قوم سے معافی مانگیں’ ڈاکٹرشہباز گل

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے عاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جان بوجھ کر 26 مارچ کا دن لانگ مارچ کے لیے منتخب کیا، اپوزیش نے پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ لانگ مارچ کاکوئی اوردن بھی رکھا جا سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر26مارچ کادن لانگ مارچ کیلئے منتخب کیاگیا، اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا ،اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ایجنسیوں سے پیسہ لے کر لوگ پارٹیاں چلاتے ہیں ،کون کون سے ملک ان کے پیچھے کھڑے ہیں سب کوپتہ ہے، کن ممالک سے پیسہ لے کر لوگ لابیاں چلاتے رہے سب کوپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوز کانفرنس کرنے والے تین بڑوں کا بھی سب کوپتہ ہے، ایک کا بڑا تو پاکستان بنانے کے ہی خلاف تھا، دوسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا تھا اور تیسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان کو بیدردی سے لوٹاگیا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نے اپنے دوست مودی کوخوش کرنے کیلئے26مارچ کاانتخاب کیا، 26مارچ کو بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدگی کادن مناتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں