عطاء اللہ تارڑ

لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کی میٹنگز ہوں گی ڈویژنل و ضلعی سطح پر لائحہ عمل بنائینگے ‘عطاء اللہ تارڑ

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کی میٹنگز ہوں گی ڈویژنل و ضلعی سطح پر لائحہ عمل بنائیں گے،

نیب احتساب کا ادارہ ہے اس کوکرپشن روکنے کیلئے بنایاگیا جو اپنا کام نہیں کررہا،نیب کا ادارہ مذاق بن گیاہے ، چینی کی قیمت رمضان میں نیچے نہ آئی تو ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔ان خیالات کااظہارعطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی نیب پٹیشن پر عدالت نے سوال کیا چودھری شوگر ملز پر مریم ریمانڈ پر نہیں رہیں تو جواب آیا رہیں ، جب مریم جسمانی و جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہیں تو نیب جواب پر خاموش رہا، مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کیا تو دوبارہ نہیں بلایا تو جواب آیا پہلے نوٹس نہیں دیا، نیب شرم سے ڈوب مریں کیونکہ جواب ہی نہیں تھا۔

انہوںنے کہاکہ جس نے دو سو ارب کی آٹا چینی چوری کی اس کو کوئی نہیں پوچھ رہا۔فیصل واڈا دوہری شہریت ہے اسے نااہل ہونا چاہئے ۔ مریم نواز کا چودھری شوگر مل پر کیس مضبوط ہے ، اگر شرم ہوتی تو نیب کیس واپس لے لیتا،ہم نہیں چاہتے کیس واپس ہو بلکہ نیب عوام کے سامنے آئے،بھونڈے طریقے سے سامنے آیا نیب کا ادارہ مذاق بن گیا، ہمارے لوگوں نے گولیاں اور سیاہیاں کھائیں لیکن پیرا شوٹر عوام سیاسی جماعتوں کے بدتمیزی کرتاہے ایسا نہیں ہونا چاہیے،اخلاق سے گری حرکت نہیں ہونی چاہیے جب گالیاں دیں گے تو لوگوں کا ردعمل آئے گا۔ شہبازگل پر انڈے واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہماری جماعت کا کوئی لیڈر یا ترجمان نے اہلخانہ کے متعلق بات نہ کی۔عمران خان نوازشریف پر تنقید کرتے تو پھر بھی نواز شریف عمران خان صاحب کہتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ پر پی ڈی ایم اور میٹنگز ہوں گی ڈویژنل و ضلعی سطح پر لائحہ عمل بنائیں گے۔نیب احتساب کا ادارہ ہے اس کا باقی باتوں سے کوئی تعلق نہیں، نیب کرپشن روکنے کیلئے بنایاگیا جو اپنا کام نہیں کررہا۔ حکومت کبھی بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کے پیچھے چھپتی ہے، آٹا اور چینی کی قلت پر کوئی آواز نہیں اٹھاتا، چینی بجلی ادویات مہنگی ہیں نیب چوری کرنے والوں سے ریکوری کرتا اور لوٹی دولت واپس لاتا، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے منصوبہ بندی سے چینی باہر بھیج کر ڈالر کمائے، سوچی سمجھی منصوبہ بندی سے اے ٹی ایمز فنڈنگ کرتے رہے اب پیسے واپس کرنے کا وقت آ گیاہے، چینی کی قیمت رمضان میں نیچے نہ آئی تو ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں