سعید غنی

لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتے نظر نہیں آرہا، سعید غنی

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتے نظر نہیں آرہا۔ سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے جسے ہر سال منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر کے تمام ڈویژن میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال کراچی میں یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا۔ شہر کے دیگر مقامات پر بھی جلسے منعقد کیا جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دیا ہے۔ عمران خان نے فرمائش کی ہے کہ ٹانگ مارچ 26 دسمبر کو راولپنڈی پہنچے گا، مجھے یہ دعوی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، یہ ملک کے مفادات کا سودا کررہا ہے، اس نے دوست ملکوں سے ملنے والے تحائف فروخت کردیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب چاہیں پگڑی اچھال دیتے ہیں کوئی پوچھے تو سہی، کوئی عمران خان سے سوال تو کرے، کوئی ہتک عزت نوٹس تو بھیجے، عمران خان بلیک میل کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسے الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں۔ اقتدار سے جاتے جاتے یہ ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے تھے، مقبول پارٹی کے سربراہ ہو تو الیکشن جیت کرواپس آجانا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا بشنی آدمی ہے، اس نے قیمتی تحائف کی جعلی رسید عوام کو دکھائی ہے، یہ ملک کے لیے سیکیورٹی تھریٹ ہے، وفاقی حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں