شیخ رشید

لال حویلی ایک تاریخ ہے نائن زیرو نہیں، کوئی ختم نہیں کر سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی ایک تاریخ ہے کوئی نائن زیرو نہیں، کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیز نہیں ملی اب 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے، لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نا اہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں