راہزنی کی واردات

لالہ موسیٰ، راہزنی کی واردات میں دیہاتی سے 2لاکھ80ہزارروپے لوٹ لیے گئے

لالہ موسی (عکس آن لائن) راہزنی کی واردات میں دیہاتی سے 2لاکھ80ہزار وپے لوٹ لیے گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے علاقہ محلہ پسوالاں کے رہائشی ساجد بٹ سے اٹک پٹرول پمپ کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے2لاکھ 80ہزار روپے چھین لیے اورفرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں