لائیو اسٹاک

لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں، اس چھ سالہ یورپی یونین فنڈڈ پروجیکٹ سے ملک میں غربت میں کمی واقع ہوگی

اسلام آباد(عکس آن لائن) مشیر تجارت رزاق داﺅد نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں، اس چھ سالہ یورپی یونین فنڈڈ پروجیکٹ سے ملک میں غربت میں کمی واقع ہوگی ،

یہ پروجیکٹ سندھ اور بلوچستان کے چھوٹے درجے کے زرعی کاروباروں کو معاونت فراہم کرے گا ،پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں بہت زیادہ ہیں ۔جمعرات کو مشیر تجارت رزاق داﺅد نے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے زیر اہتمام “گروتھ فار رورل ایڈواننسمنٹ اینڈ سسٹینبل پروگریس پروجیکٹ” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس قسم کے پروجیکٹس سے معاشی خوشحالی ہوگی ،اس وقت لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس چھ سالہ یورپی یونین فنڈڈ پروجیکٹ سے ملک میں غربت میں کمی واقع ہوگی ،

یہ پروجیکٹ سندھ اور بلوچستان کے چھوٹے درجے کے زرعی کاروباروں کو معاونت فراہم کرے گا ،پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں بہت زیادہ ہیں ۔عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ ایس ایم ایز کی معاونت سے پائیدار ترقی ہوگی اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر میں بہتری کی ضرورت ہے ۔لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر میں ایس ایم ایز کو بہت زیادہ مسائل ہیں ۔مشیر تجارت نے کہاکہ اس پروجیکٹ سے لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر کو بھی کافی معاونت حاصل ہوگی ،زراعت سے وابستہ چھوٹے کسانوں، کاروباری افراد اور خواتین کے لیے یہ پروجیکٹ اہم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں