قصور(عکس آن لائن )ہرسال300ارب روپے کا 21ملین ٹن خوردنی تیل درآمدکرنے اور قیمتی زرمبادلہ بچانے کیلئے سورج مکھی‘ تل اور دیگرتیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا تیل انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاؤ کے لئے نہایت مفیدہے اور یہ فصل سال میں باآسانی دودفعہ کاشت کی جاسکتی ہے جس سے کسان اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمد نویدامجدنےبتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی کھپت تقریباً 28ملین ٹن سے زیادہ لیکن اس کی پیداوار7ملین ٹن سے بھی کم ہے لہذا اس کو پورا کرنے کے لئے تقریباً 21ملین ٹن خوردنی تیل برآمدکرناپڑتاہے جس سے ہر سال3سو ارب روپے سے زائد کثیر زرمبادلہ خرچ ہوجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبادی میں مسلسل اضافہ سے نہ صرف خوردنی تیل کی طلب بڑھ ہے بلکہ اس کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کیڑوں اوربیماریوں کے حملہ اورموسمی تغیرات کی وجہ سے تیلدار اجنباس کی پیداوارکم ہے۔