آصف علی زرداری

قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے،آصف زرداری

کراچی (عکس آن لائن)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیح قوم خاص تو پاکستان میں بسنے والے مسیح پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تمام غیر مسلم شہریوں کو 1973کے آئین میں برابر کے شہری ہونے کا حق دیا تھا۔

اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے غیر مسلم شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا تھا ۔آصف علی زرداری نے تمام مسیح برادری سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک اور قوم مثالی خدمت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام ثمرات پر مسیح برادری کے برابر کے حقوق کی طرفدار ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر شہباز بھٹی شہید کو بھی یاد رکھا جائے جس کی ملک اور جمہوریت کے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں