شیخ رشید

قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی کی حقیقت بتادی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے شہباز شریف کے دور حکومت کی 50 دن کی کارکردگی بیان کی ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی، 250 روپے گھی کا اضافہ، یہ انکی 50 دن کی کارکردگی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں