مریم اورنگزیب

قوم کو ریلیف اب عمران خان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں ،24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی،عمران صاحب نااہل ترین ، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی اور آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا ،عمران صاحب سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا ،عمران صاحب آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے آپ ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی ،عمران صاحب اب آپ استفی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں،عمران صاحب عوام کو ریلیف دینے کے لئے آپ کو اپنی ذات اور تکبر سے بالاتر ہو کر عوام کا سوچنا اور گھر جانا ہو گا ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے،عمران صاحب چینی اور آٹا چور مافیا کو ساتھ بٹھا کر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران صاحب ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی جو آپ لے آئے ہیں ،عمران صاحب اگر چینی اور آٹے کی چوری نہیں کی تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی کا حکم کیوں نہیں دیتے ؟،عمران صاحب غریب عوام کے منہ سے نوالا چھین کر دوستوں کو ریلف دے کر 2018 کے الیکشن اور بنی گالہ کا خرچہ پورا کیا جا رہا ہے ،عمران صاحب ملک چلانا ، جھوٹوں ، نااہلوں ، نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں ،عمران صاحب سولہ ماہ میں ثابت ہو گیا کہ آپ کے پاس ملک چلانے کی قابلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں