عمران خان

قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے، عمران خان

لاہور(عکس آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے،ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور ملک بدترین معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے،

برسرِ اقتدار افراد کی توجہ واحد وفاقی پارٹی کو کچل کر دہشتگردی کا راج قائم کرنے پر ہے،عمران خان نے لکھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام شہری آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں