اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں #ifightcorona کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہونا ہے۔
تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کریں۔ اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے ۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں ۔صدر مملکت نے تمام سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں، علمائے کرام اور میڈیا سے کہا ہے کہ وہ احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔ وزرائے اعلی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ صاحب رائے اور صاحب استطاعت لوگوں سے مدد کا کہا ہے۔