عمران اسماعیل

قوم وزیر آباد فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر رد کرتی ہے، عمران اسماعیل

لاہور (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام اب فیصلے سڑکوں پر کرلیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر (FIR) کو رد کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام سڑکوں پر کرلے گی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر بالآخر درج کر لی گئی جس میں موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے درج مقدمے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں