عثمان بزدار

قوم شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی‘ عثمان بزدار

لاہور (گلف آن لائن)عبوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔

عثمان بزدار نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر شجاعت حسین اور شہید سپاہی عمران خان نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔عبوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے مادر وطن کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کو سلام بھی پیش کیا۔عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں، قوم شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے قیمتی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں