کامران خان بنگش

قوم بیتابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر، اشارہ ملتے ہی وزیراعلی کے پی اسمبلی تحلیل کردیں گے

پشاور(نمائندہ عکس ) وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک کے سیاسی و معاشی استحکام کا واحد حل ہے، قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہی وزیر اعلی محمود خان اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عوام عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلی کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نامکمل اسمبلی سے ترامیم منظور کر کے کرپشن معاف کرانےکی راہ ہموار کی گئی، امپورٹڈ حکمرانوں کا مقصد ہی صرف اپنےکیسز معاف کرانا تھا، عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے معاف کرائے گئے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، عمران خان دو تہائی اکثریت سے جلد اسمبلی میں واپس آئیں گے، اقتدار میں آکر عمران خان ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں