رانا تنویر حسین

قوم اب تبدیلی کے نام پر کسی کو ملک کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دے گی ‘رانا تنویر حسین

مریدکے(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اللہ کی رحمت سے پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے واپس آئے ہیں ،الیکشن 2024ء میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنائے گی ۔

مسلم لیگ (ن) لائیرز کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو سازش کرکے اقتدار سے علیحدہ کرنے کی قوم نے کتنی بڑی سزا بھگتی اس کا اندازہ سب کو ہوگیا ہے ،سازش کرنے والے جانتے تھے اگر میاں نواز شریف نے مدت پوری کی تو پاکستان اقتصادی معاشی طور پر ایشا کا ٹائیگر بن جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اب تبدیلی کے نام پر کسی کو ملک کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا بلاول لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں سندھ کے ساتھ ہونے والے تیس سالہ ظلم کا حساب لاہور کی عوام لے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قصہ ماضی بن چکے ،الیکشن میں انکا کوئی کردار نہیں رہا۔ انشااللہ مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں سے جیت کر ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ وہاں سے شروع کرے گی جہاں سے رکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں