مسرت جمشید چیمہ

قوم آئین کو بچانے کیلئے کسی حد تک بھی جانے کیلئے تیار ہے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے نعرے لگانے والے پی ڈی ایم ٹولے کو آگاہی دینی ہے کہ آئین کے بغیر ریاست کا کوئی تصور نہیں اور یہ اپنے ہاتھوں سے آئین کو دفن کرنے کیلئے پیشرفت کر رہے ہیں ،عدالتی احکامات کے باوجود حکومت کی جانب سے 10اپریل کی مقررہ تاریخ تک انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کیے گئے،قوم ساری رات منتظر رہی کہ اب عدالت کی بتیاں روشن ہوتی ہیں ،تالے کھلیں گے اور قیدیوں کی وین پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس پہنچے گی،قوم آئین کو بچانے کیلئے کسی حد تک بھی جانے کیلئے تیار ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ ریاست نہیں بلکہ ریاست کو دائو پر لگا کر اپنی سیاست کو بچا رہا ہے ، یہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ عوام انہیں آئین توڑنے پر ڈھیل دیں گے ۔ تحریک انصاف امپورٹڈ ٹولے کی جانب سے آئین شکنی پر مبنی اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ان شا اللہ بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے دشمن بھی موجودہ حکمران ٹولے کی آئین شکنی اور ہٹ دھرمی پر خوشیاں منا رہے ہیں اور وہ خوش ہیں کہ پاکستان آئین اور جمہوریت پسند سے بنانا ریپبلک بننے کی طرف سفر کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں